20 اکتوبر، 2016، 4:49 PM

شمالی کوریا کا ایک اورمیزائل تجربہ ناکام

شمالی کوریا  کا ایک اورمیزائل تجربہ ناکام

جنوبی کوریا میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا ایک اورمیزائل تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کیا جانے والا ایک اورمیزائل تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔جنوبی کوریا کا دعویٰ تھا کہ اس کا یہ نیا میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے اس میزائل کو رواں برس 8بار ٹیسٹ کیا گیا جس میں صرف ایک بار ہی کامیابی حاصل ہوئی۔اس میزائل کی رینج کا اندازہ 4000 کلومیٹر لگایا گیا ہے۔دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید اشعال انگیزی بڑھے گی۔

News ID 1867720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha